Swat

مینگورہ میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرہے ہیں، دلاور بنگش

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش نے کہا ہے کہ عوامی تعاون پولیس کی بڑی طاقت ہے۔ جرائم کے خاتمہ کیلئے تمام طبقات کومل کر کام کرنا ہوگا، تاکہ پُرامن معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔ مینگورہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی کابینہ اورسینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دلاورخان بنگش نے کہاہے کہ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مینگورہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لئے اقدامات شروع کردئے ہیں۔ اس ضمن میں ٹریفک وارڈن کے حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔