Swat

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، سوات میں ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یادداشت کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 225 روپے مقررکرلیا گیا، ایئر کنڈیشن کوچ کا کرایہ 260 روپے، عام بس کا کرایہ 200 روپے اور آرام دہ بس کا کرایہ 217 روپے مقرر کرلیا گیا۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 140 روپے، پیر بابا 101 روپے، الپوری 85 روپے،تیمر گرہ 114 روپے، سخاکوٹ 92 اور درگئی 88 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اندرونِ سوات مینگورہ سے کانجو فلائنگ کوچ کا کرایہ پانچ روپے، منگلور 13 روپے، کبل 13 روپے، ناگوہا 29 روپے، پانڑ تین روپے، شگئی سات روپے اور مینگورہ سے سنگوٹہ 10 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مینگورہ سے مٹہ 29 روپے، ملم جبہ 55 روپے اورمینگورہ سے کالام 127 روپے کرایہ مقرر کرلیا گیا۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50 فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔