Swat

خوازہ خیلہ چمتلئی،سیاحوں کی جیپ کھائی میں گرگئی، ایک جاں بحق،تین زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی میں سیاحوں کی جیپ کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ سیاح سوات سے براستہ شانگلہ مانسہرہ جارہے تھے کہ چمتلئی کی پہاڑی میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 60 سالہ جہانزیب ساکن اوگئی مانسہرہ جاں بحق، 33 سالہ شیراز، 45 سالہ ہاشم سکنہ گجرات اور 20 سالہ فراز ساکن مانسہرہ شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو اہلکاروں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔