Swat

درختوں کی کٹائی پر سول سوسائٹی سوات آگ بگولا، جی ٹی روڈ احتجاجاً بند کردی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ بلوگرام کے فٹ بال گراؤنڈ میں درخت کا ٹنے کے خلاف سوات کی سول سو سائٹی آگ بگولا ہوگئی اور گراؤنڈ کے سامنے پشاور مین روڈ بند کرکے شدید احتجاج کیا۔ کاٹے گئے درختوں کے ساتھ گویا شہدا کی قبروں کی طرح پھولوں کے گلدستے رکھ کر درختوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ گذشتہ رات نامعلوم افراد نے بلوگرام کے فٹ بال گراؤنڈ میں چنار کے درخت کاٹے اور فرار ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر کٹے ہوئے درختوں کو دیکھ سول سو سائٹی کے لوگوں نے تین بجے سوشل میڈیا پر احتجاج کی کال دی جس پر بڑی تعداد میں وہاں لوگ پہنچ گئے۔ احتجاج سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پہلے سوات میں لوگوں کے گلے کاٹے جاتے تھے اور اب درخت کاٹے جارہے ہیں، لیکن سوات کے لوگ اب لوگوں کے گلے کاٹنے دیں گے اور نہ درختوں کو ہی کٹنے دیں گے۔ بعد میں پولیس اور محکمہ جنگلات کی جانب سے سات روز میں ملوث ملزمان کے گرفتاری کی ضمانت پر مظاہرین نے سڑک کھول دی اور پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔