(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ لاخار میں چھے سالہ بچی کو سورہ میں 17 سالہ لڑکے کو دیا گیا۔ ڈی پی او سوات دلاور بنگش کو سورہ کے بارے میں اطلاع ملیں، جس پر پولیس کی خصوصی ٹیم بنائی گئی۔ ٹیم نے علاقہ میں پہنچ کر سورہ کی تصدیق کی اور اس میں ملوث 17 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان میں سے موجود ملزمان رحیم زادہ ولد لعل سید، عمر زادہ ولد خانزادہ، اختیار مند، محمد نصیب، عاشق زادہ ولد عقیل، فضل نواب ولد ثمر گل، شہمد خان ولد منیب گل، محمد حسین ولد حمیم خان، حسین زادہ ولد عمرے نجیب اللہ ولد شہمد خان، عمر سید ولد خانزادہ، سر بلند ولد میرجی، (ع) ولد بخت زادہ، آصل زادہ ولد میرجی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 130 جرم 310A PPC, 39CPA دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے باقی ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں تنازعہ تھا، جس کی وجہ سے صلح میں چھے سالہ بچی کو سورہ میں دے دیاگیا۔
Swat
