(باخبر سوات ڈاٹ کام) خواتین ملزمان پر پولیس کی جانب سے تشددکی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان کے حکم پر ڈی پی اُو سوات دلاور خان بنگش نے ایس ایچ اُو سیدو شریف سمیت پولیس کے چھے اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ پانچ اہلکاروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو واقعہ کی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ گذشتہ روز بنوں سے تعلق رکھنے والی تین خواتین کو گرفتاری کے وقت پولیس اہلکاروں نے تھپڑ مار کر پولیس وین میں بٹھا یا تھا۔ اس وقت کسی شخص نے ویڈیو بنائی تھی۔ چور گروہ کی ان خواتین سے 19 تولے چوری شدہ سونا اورنقد رقم برآمد ہوئی تھی۔
Swat
