Swat

سوشل میڈیا پر وائرل شدہ ویڈیو غلط انداز میں پیش کی گئی، سمسن گروپ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سمسن گروپ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرال ہونے والی ویڈیو کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔سمسن گروپ کو جو زمین حکومت نے لیز پر دی ہے، اس کے دائرہ اختیار میں گیٹ لگانا کمپنی کا قانونی حق ہے۔ عوام کے لیے الگ راستہ ہے، جسے وہ استعمال کرسکتے ہیں۔ کمپنی نے کسی کو نہیں روکا۔ مری، پشاور، اسلام آباد سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں فائیو سٹار ہوٹل ہو تا ہے تو اس کا اپنا پروٹوکول اور ضابطے ہوتے ہیں۔سیکورٹی رسک اور سیاحوں کے تحفظ کے لیے اقدمات کرنا ادارے اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔ دو تین لوگوں کے شور کرنے پر ہزاروں لوگوں کو بے روزگار نہیں کیا جاسکتا۔ فائیو سٹار ہوٹل کے قیام سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ہے، جس کو قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ نفرت انگیز بیانیہ اور میڈیا ٹرائل نہ صرف سائبر کرایم کے زمرے میں آتا ہے، بلکہ اس طر ح غلط بیانی اور نفر ت انگیز بیانیہ سیاحت کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوسکتا ہے۔کمپنی نے اربوں روپے خرچ کرکے ہزاروں مقامی لوگوں کو نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کئے بلکہ سیاحت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔