Swat

این ٹی ایس پاس شدہ امیدوار، انٹرویو کے لیے تشریف لائیں، محمد ریاض

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر مردانہ محمد ریاض کے مطابق ضلع سوات کے مردانہ ایس ایس ٹی جنرل، بائیو کیمسٹری، فزکس، میتھس مشتہر شدہ اسامیوں کے لئے این ٹی ایس پاس شدہ امیداواران مندرجہ ذیل شیڈول اور تفصیل کے مطابق انٹر ویو کیلئے تشریف لائیں۔ تفصیل کے مطابق بمورخہ 10 فروری 2021ء کو صبح نو بجے سے دوپہر 4بجے تک گورنمنٹ ہائی سکول مینگورہ نمبر 1 میں انٹرویو ہوگا۔ ایس ایس ٹی جنرل 131 یا 131 سے اوپر نمبرات حاصل کرنے والے امیدوار انٹر ویو کے لیے تشریف لائیں۔ ایس ایس ٹی بائیو کیمسٹری 138 یا 138 سے اوپر نمبرات حاصل کرنے والے امیدوار انٹرویو کیلئے تشریف لائیں اور ایس ایس ٹی فزکس، میتھس 132 یا 132 سے اوپر نمبرات حاصل کرنے والے امیدوار انٹر ویو کیلئے تشریف لائیں۔ نیز جی پی اے رکھنے والے امیدواران اپنے مارکس یا مارکس ایکولینسی سرٹیفکیٹ اور اپنی اصل تمام اسناد مع دو عدد کاغذات تصدیق شدہ فائل بھی ساتھ لائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔