(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کے ”ہیوی ویپن کورس“ یعنی بھاری ہتھیاروں کے استعمال کا کورس شروع ہوگیا۔ کانجو ٹاؤن شپ میں اس کورس میں محکمہ پولیس کے 106 اہلکار شرکت کر رہے ہیں۔ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش نے کورس کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کی تربیت دیکھی۔ اس موقع پر جوانوں سے اپنے خطاب میں انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن لینے والے اہلکاروں کے لئے انعامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب سوات پولیس ہر قسم حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
