Swat

گداگری کی بیخ کنی اور نشہ سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے خصوصی دستہ تشکیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں محکمہئ سوشل ویلفیئر کی جانب سے گداگری کی بیخ کنی اور نشہ سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے خصوصی دستہ تشکیل دے دیاگیا۔ مینگورہ شہر میں متعدد گداگروں کو اُٹھاکر دارالکفالہ منتقل کردیا گیا۔ خصوصی وردی میں ملبوس نوجوان سٹاف کو تربیت دے کر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو کہ خصوصی نگرانی کرکے سوات میں گداگروں اور نشئی افراد کو گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں گے۔ اس کے بعد انہیں دارالکفالہ منتقل کیا جائے گا۔ دارالکفالہ میں نشئی افراد کی بحالی اور گداگروں کو تربیت دینے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان تھے، جنہوں نے اس اہم منصوبے کا افتتاح کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔