Swat

کبل، تحریک انصاف، دیگر پارٹیوں اور وکلا کا مل کر احتجاجی مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کبل میں تحریک انصاف، دیگر پارٹیوں اور وکلا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ کچھ لوگ کبل کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کبل گالف کورس میں یونیورسٹی، چلڈرن ہسپتال اور ریسکیو کی منظوری دی تھی جس کے خلاف کچھ لوگ عدالت میں گئے اور اس پر پابندی لگادی۔ ایسے افراد کبل کی ترقی کے خلاف ہیں، جن کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو اکھٹا ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے ریاست سوات دور میں بننے والے گالف کورس میں ان عمارتوں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا، جس کے خلاف گالف کے کھلاڑی اور سول سوسائٹی کے افراد ہائی کورٹ گئے تھے، جہاں ہائی کورٹ کے ڈویژنل کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جس مقصد کے لئے سرکاری زمین مختص کی جائے، وہ زمین دوسرے مقصد کے لئے استعمال نہیں ہوسکتی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔