Swat

بارش و برف باری کی کمی،سوات میں کنویں خشک ہونے لگے، خصوصی رپورٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) بارشیں نہ ہونے اور کم برف باری کی وجہ سوات میں زیرِ زمین پانی میں کمی آنے سے کنویں اور ٹیوب ویل خشک ہونے لگے۔ سوات میں جنوری کے آخری عشرے یا فروری کے پہلے عشرے میں میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتا تھا، لیکن امسال بارش و برف باری کم ہوئی۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق اس ماہ ملک بھر میں بارش کا امکان کم ہے۔ بارش کم ہونے کی وجہ سے مینگورہ شہر اور میدانی علاقوں کے کنویں خشک ہونے لگے۔”واسا“ مینگورہ سوات کے منیجر آپریشن میاں شاہد علی نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ مینگورہ شہر میں کل 64 ٹیوب ویل ہیں جن میں سے 8خشک ہوچکے ہیں۔ باقی میں پانی کا لیول بیس سے پچیس فٹ گرگیا ہے۔ اگر خشک سالی جاری رہی، تو مزید ٹیوب ویل بھی خشک ہوسکتے ہیں۔ تاہم ”واسا“ اس وقت شہریوں کو دیگر طریقوں سے پانی فراہم کر رہا ہے۔ مینگورہ میں دریائے سوات کے کنارے آباد پوش علاقہ حیات آباد جس کو زیادہ پانی کی وجہ سے ”جبہ“ (دلدل) کہا جاتا تھا، یہاں آبادی کرنے والے گھروں میں زیرِ زمین آبادی نہیں کرتے تھے۔ حیات آباد کے رہائشی لطیف خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہاں بمشکل پانی کا پمپ بیس سے تیس منٹ پانی ٹینکی میں پہنچاتا ہے۔ پانی ختم ہونے کے ساتھ بند ہو جاتا ہے۔ زمین داروں کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ کم برف باری کی وجہ سے موسمِ گرما میں دریائے سوات اور واٹر چینلوں میں پانی کی شدید کمی ہوگی، جس کی وجہ سے اس وقت کی فصلوں کو بھی شدید نقصان کا خطرہ ہے۔ 9200 فٹ بلندی پر واقع ملم جبہ میں مارچ کے پہلے ہفتے تک برف پڑی رہتی تھی۔ فروری میں وہاں پر برفیلے مقابلے ہوتے تھے، لیکن اس سال ماہِ فروری میں ملم جبہ میں برف نہ ہونے کے برابر ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں