(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور کے قاری افتخار نامی ایک پیر جو سوشل میڈیا پر اپنا ہزاروں لوگوں کالائیک شدہ صفحہ رکھتے ہیں، نے پچھلے دنوں سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ سوات آئیں گے اور فی سبیل اللہ لوگوں کو دم کریں گے۔ قاری افتخار نامی پیر کا دعویٰ ہے کہ وہ کورونا، شوگر، بلڈ پریشر، کینسر، گردوں کی پتھری اور دیگر جملہ امراض کا علاج دم کرکے کیا کرتے ہیں۔ اگلے روز پیر صاحب نے ایک اور ویڈیو جاری کی کہ وہ مصروفیت کی بنا پر نہیں آسکے۔ دوسری طرف مصدقہ اطلاعات کے مطابق تیس تا پینتیس ہزار مرد و خواتین قاری افتخار نامی پیر سے دم کروانے تختہ بند روڈ اور بائی پاس مینگورہ کے علاقوں میں پیر سے ملنے جمع ہوئے جس کی وجہ سے ٹریفک بری طرح جام رہی۔ عوامی حلقوں نے پولیس اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے اجتماعات اس سے پہلے بھی ہوئے ہیں، جن کی وجہ سے سوات میں بارود کا کھیل کھیلا گیا جو آج بھی دنیا کو یاد ہے۔ اس لئے اس قسم کے پیروں وغیرہ کے سوات داخلے پر پابندی لگائی جائے۔
Swat
