(سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں گداگری کی آڑ میں چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔اکرام اللہ ساکن لنڈیکس مینگورہ نے پولیس کو بتایا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ میری بیٹی نے آواز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بوڑھی عورت گھر سے شاپر میں کمرے سے کچھ سامان لے لیکر چلی گئی جس پر پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کرکے ایک خاتون مسماۃ(ن) کو گرفتار کرکے اس سے چوری شدہ زیورات برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔
Swat
