Swat

سوات، مردان کے رہائشی پر مینگورہ میں تیزاب پھینک دیا گیا

(سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے گلشن چوک میں نامعلوم افراد نے سبزی فروش پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق مردان کا 44 سالہ رہائشی بختیار علی ولد غریب خان مینگورہ میں ریڑھی لگا کر سبزی فروخت کرتا تھا۔ رات کو ایک گودام کرایہ پر لے کر وہاں سوتا تھا۔ گذشتہ روز گودام جاتے ہوئے ان پر کسی نے تیزاب پھینکا جس سے اس کے بدن کے مختلف حصے بری طرح جھلس گئے۔ اس کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں پشاور کے برن سینٹر منتقل کیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔