Swat

سوات، صحافی فضل خالق کی پُر عزم پاکستان ایوارڈ میں دوسری پوزیشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزارتِ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام پانچویں قومی پر عزم ایوارڈ 2021ء پرنٹ پروفیشنل کیٹیگری میں سوات کے صحافی فضل خالق نے ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور پُرعزم ایوارڈ حاصل کرلیا۔ پُرعزم ایوارڈکی تقریب کا انعقاد انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آبادمیں ہوئی۔اس سال پُرعزم ایوارڈز پاکستان بھر سے ان صحافیوں اور طلبہ کو دیے گئے، جنہوں نے سال 2020ء میں امن اور بھائی چارے، دہشت گردی اور کرونا وبا میں ہمت و عظمت کے موضوعات پرپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا میں بہترین رپورٹنگ کی تھی۔ تقریب کی مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ شاہیرا شاہد تھی، جب کہ پاکستان پیس کلکیٹو کے سی ای او میاں شبیر انور، ڈائریکٹر جنرل محمود خان نے بھی شرکت کی۔ انگریزی اخبار ڈان کے ساتھ کام کرنے والے فضل خالق اس سے پہلے بھی کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔