Swat

سوات، ٹریفک کے مختلف حادثات،8افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 8افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق بحرین کے قریب ساتال کے مقام پر موٹر کار بے قابو ہوکرکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارچار افراد زخمی ہوگئے۔ دوسرا حادثہ قندیل کے مقام پر پیش آیا جہاں پر موٹر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ اسی طرح سیدوشریف میں بھی کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔ ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعد مقامی مدین اور سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔