(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ڈسٹرکٹ جیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل کے ہر شعبے سے وابستہ ڈاکٹروں نے رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔ کیمپ میں مجموعی طور پرتین سو قید یوں کا نہ صرف طبی معائنہ کیا گیابلکہ انہیں مفت ادویہ بھی فراہم کی گئیں۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن سوات محمد زادہ نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ اسی طرح ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ ہم سوات بھر میں مستحق لوگوں کی مزید مددجاری رکھ سکیں۔
Swat
