(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بھی عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے انفارمیشن سیکرٹری اسد خان اچکزئی اور دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے ضلعی صدر ایوب خان اشاڑی اور جنرل سیکرٹری شاہی دوران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سات ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اے این پی بلوچستان کے انفارمیشن سیکرٹری اسد خان اچکزئی پرا سرارطور پر لاپتا ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے وزیر اور اے این پی کے رہنما ازمرک کے بھائی وحید اچکزئی کو نامعلوم افراد نے قتل کیا، جن کے قاتلوں کو بھی تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کی خوں ریزی کا سلسلہ بند کیا جائے اوربلوچستان کی حکومت فوری طور پر اسد خان اچکزئی کو بازیاب کرائے۔
Swat
