(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں نوجوانوں کی چھپی صلاحیتیں ابھارنے کے لئے سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام اِکادمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ وطالبات نے تقاریر، نعت خوانی اور حسن قرأت کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ ایس پی ایس نارتھ میں منعقدہ سجی محفل میں حسنِ قرأت،نعت خوانی اور تقاریر کے مقابلوں میں سوات، بونیر اورشانگلہ کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ اورطالبات نے حصہ لیا۔ مقابلوں کے دوران شانِ رسالتؐ میں گلہائے عقید ت بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پرسوات بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولرمحمداسحاق کاکہناتھا کہ صوبہ بھر میں ساتوں تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ان مقابلوں میں طلبہ و طالبات کا قومی مقابلوں کے لئے چناؤ کرنا ہے۔یہ ٹرائیل قومی مقابلوں کے لئے ہیں۔ پہلے اسپورٹس اور اب وفاقی حکومت کی جانب سے اکیڈمک مقابلوں بھی کروائے جارہے ہیں۔ ریجنل سطح پر ہونے والے ان مقابلوں کے فاتح طلبہ وطالبات مارچ میں اسلام آباد میں قومی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
Swat
