(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف حادثات میں ایک بچی جاں بحق اور ایک اور بچی سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں موٹر کار کی ٹکر سے 9 سالہ اریشہ جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ مینگورہ کے ائیر پورٹ روڈ پر پک اَپ اور ڈمپر میں تصادم سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ بریکوٹ میں موٹر سائیکل حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ بریکوٹ کے علاقہ نظیر آباد میں مسجد کے مینار پر کام کرنے والا معمار نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
