Swat

مسجد اقصیٰ کے معاملے میں گھٹنے ٹیکے جارہے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے طلبہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ پاکستان کی ترقی و استحکام میں دینی مدارس کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ اس وقت پاکستان کی اسلامی شناخت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے معاملے پر اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکے جارہے ہیں۔ مسجد اقصیٰ امت مسلمہ کی میراث اور پیغمبروں کی امانت ہے۔ اسے یہودیوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ صراط الجنہ بلوگرام ضلع سوات میں تقریبِ ختمِ بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔