(باخبر سوات ڈاٹ کام)چوری شدہ سرکاری نمبر پلیٹ والی موٹر کار میں بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے والے ملزم کو چارباغ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او چارباغ محمد ایاز خان کے مطابق اُن کو اطلاع ملی تھی کہ پشاور کا ایک سمگلر اڑھائی کلو گرام چرس مینگورہ پہنچا چکا ہے، جہاں سے ملزم احسان اللہ ساکن سیدو شریف سرکاری نمبر A0219 والی سفید کرولا موٹر کار میں یہ چرس بالائی علاقوں میں سمگل کرے گا جس پر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی کی تلاشی لی، جس سے منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اُو کے مطابق گاڑی چوری کی ہے اور ایک سرکاری محکمے کے زیرِ استعمال ہے۔
Swat
