Swat

سوات، پہاڑی میں آگ لگ گئی، متعدد پودے جل کر راکھ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پیرپٹے کی پہاڑی میں آگ لگ گئی، متعدد پودے جل گئے۔ درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تحصیل کبل کے علاقے توتانوبانڈئی کے موضع پیرپٹے کی پہاڑی میں نامعلو م وجوہات کی بناپر آگ لگ گئی جس سے متعدد پودے جل گئے۔ آگ نے درختوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو کبل اسٹیشن کے انچارج وقار خان کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ٹیم روانہ ہوگئی اور آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔