(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے مدین میں کرش پلانٹس مالکان نے پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین کالام شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔ مدین کے مقام پر کرش پلانٹس مالکان اور ڈائنا گاڑی کے ڈرائیوروں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے کرش پلانٹس اور دریائے سوات سے ریت بجری نکالنے پر پابندی عائدکردی گئی ہے جس سے ہمارا روزگارچھن گیا ہے۔ غریب ڈرائیور اور مزدور قافوں کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر پابندی کافیصلہ واپس نہ لیا گیا، تو وہ شدید احتجا ج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
Swat
