(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مدین کے علاقہ چیل میں شادی نہ کرنے پر ملزم نے ماں اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول محمد خان کی بیوہ نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا دیور امیر خان چند روز قبل کراچی سے آیا تھا۔ والدہ سے شادی کا مطالبہ کر رہا تھا۔ میرا شوہرمحمد خان جو خوازہ خیلہ میں مزدوری کرتا تھا 15دن بعد آیا تھا۔ کوئی بات کئے بغیر ملزم امیر خان نے پستول سے اپنی 52 سالہ والدہ شمس الحوا پر فائرنگ کی جس کے بعد اس نے میرے شوہر اور اپنے سگے بھائی 30 سالہ محمد خان پر فائرنگ کی جس سے ماں بیٹا مو قع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کو پستول سمیت گرفتار کرلیا۔
Swat
