Swat

سوات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزیر اعلیٰ سے مسائل کے حل کا مطالبہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیر اعلیٰ سے مسائل کے حل کا مطالبہ کردیا۔ سوات چمبر کا اجلاس زیرِ صدارت صدر حاجی حمید الرحمان منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد چمبر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سوات کے تاجر اور صنعت کار شورش اور سیلاب کی وجہ سے انتہائی بد حال ہوئے ہیں۔ اب جب وزیر اعلیٰ ان کے ضلع سے ہیں، تو وہ اس انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سے درخواست کی گئی کہ وہ سوات چمبر کے عہدیداروں سے ملاقات کا وقت دے، تاکہ وہ سوات کے اہم مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کریں اور مسائل کے حل کے لئے سوات چمبر ان سے مکمل تعاون کرے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔