Swat

مینگورہ، لوگوں سے رقم بٹورنے والا برخاست شدہ پولیس اہلکار گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں لوگوں سے رقم بٹورنے والے برخاست شدہ پولیس اہلکار گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او مینگورہ اختر ایوب کے مطابق مدعی اصغرخان سکنہ بانڈئی خوازہ خیلہ نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے گزشتہ دنوں لائسنس کے تحت پستول اور پچیس عدد کارتوس خریدے، جوں ہی وہ گھر جانے لگا تو خود کو امجد کے نام سے پولیس اہلکار ظاہر کرکے ایک شخص نے اس سے تین ہزار روپے کا تقاضا کیا۔ رقم نہ دینے کی صورت میں بند کرنے کی دھمکی بھی دی۔ تاہم بعدازاں معلومات کرنے پر ملزم کی شناخت کنعان کے نام سے ہوئی جسے پولیس سے برخاست کیا گیا ہے۔ مینگورہ پولیس نے ملزم کو گرفتا ر کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔