(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نہر روڈ وتکے میں خوف ناک آتشزدگی میں باڈی پارٹس کی دکان میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ عالم باڈی کے مالک جہان عالم کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگنے والی آگ سے ان کا تین کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے چار دکانوں اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو نے دو گھنٹے آپریشن جس میں 9 گاڑیوں اور پچاس سے زائد فایٹرز نے حصہ لیا، آگ پر قابو پالیا۔ آپریشن میں ایک لاکھ چالیس ہزار لیٹر پانی کا استعمال ہوا۔
Swat
