Swat

سوات میں 18سو غریب خاندانوں کا سروے مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)غیر سرکاری تنظیم ”کارواں“ نے سوات میں 18 سوایسے خاندانوں کا ڈھونڈ لگایا جن کی ماہانہ آمدنی 8 ہزار روپے سے کم ہے اور ان کو زکوٰۃ، بے نظیر انکم سپورٹ سمیت کسی قسم کی امداد نہیں مل رہی۔ سروے مکمل ہونے کے بعد اس بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ زکوٰۃ، بے نظیر انکم سپورٹ، احساس پروگرام اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان میں سے 15سو خواتین کے شناختی کارڈ نہیں بنے ہوئے تھے، ان کے شناختی کارڈ بنوائے گئے۔ اب سروے کا یہ ڈیٹا محکمہ زکوٰۃ، احساس، بے نظیر انکم کو دیا جائے گا جس کے بعد ان 18 سو خاندانوں کو صحت سہولت اور دیگر امداد مہیا کی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔