(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں چلنے والے غیر قانونی اور بلا نمبر رکشوں کے خلاف اتفاق رکشہ ڈرائیور یونین نے ریلی نکالی اور سہراب خان چوک میں دھرنا دے کر ٹریفک کو بلاک کیا۔ اس کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام دیکھنے کو ملا۔ ریلی میں درجنوں رکشوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جہانزیب اور جنرل سیکرٹری سپین خان نے کہا کہ ہم رکشہ ڈرائیور برسوں سے قانونی طورپر رکشے چلا کر رزقِ حلال کمار ہے ہیں، لیکن اب غیر قانونی طورپر بننے والے رکشوں کی بھرمار کی وجہ سے ہمارا روزگار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے لنڈاکی کے ذریعے غیرقانونی رکشوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے نہ صرف شہر میں ٹریفک کا ازدحام ہے بلکہ قانونی طورپر چلنے والے رکشوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
Swat
