Swat

ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے ”کام چھوڑ ہڑتال“ کی دھمکی دے دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے سروس سٹرکچر کے عمل درآمد سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے، تو 14 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گی۔ آل ایچ ایس (لیڈی ہیلتھ سپر وائزر) ایسوسی ایشن کی صدر ناہید بہادرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت دعوؤں اور معاہدوں کے باوجود بھی ہماری حیثیت تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔ 8سال گزرنے کے باوجود بھی ہمیں سروس سٹرکچر نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے ہیلتھ ورکرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔