(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق جنرل کونسلراور دھرنوں کے لئے مشہور سپین خان نے نشاط چوک مینگورہ میں مہنگائی اور دکانوں کے کرایوں میں ہو شربا اضافے کے خلاف ایک اور دھرنا دے دیا۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور غریبوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ تبدیلی اور کرپشن کے نعرے پر آنے والی حکومت نے عوام کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا سوات میں کاروباری طبقہ دکانوں کے کرایوں میں اضافے سے بھی نالاں ہے۔ لہٰذا دکانوں کے مالکان کرایوں میں اضافہ واپس لیں۔
Swat