Swat

جرائم پیشہ افراد کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، مینگورہ پولیس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی پریس کانفرنس کوجھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے الزامات کو مسترد کردیا۔ پریس کانفرنس کرنے والے فضل ہادی قمار خانہ چلاتا ہے اور سجاد حسین عادی جوا باز ہے۔ ایس ایچ او مینگورہ اختر ایوب نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پولیس نے مینا بازار مینگورہ میں قمار خانے پر چھاپا مار کر نو قمار بازوں کو گرفتار اور داؤ پر لگی رقم ایک لاکھ اٹھاون ہزار روپے اور تاش کے پتے برآمد کئے تھے۔ وہ بعد ازاں عدالت سے جرمانہ ہوکر رہاہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ان کے خلاف تھانہ مینگورہ میں کئی مقدمات درج ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔