Swat

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کا سوات کا یک روزہ دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی سیکرٹری محکمہئ اطلاعات و تعلقات عامہ نورالہادی نے ریجنل انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیو سوات کا دورہ کیااور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نظام الدین نے ڈپٹی سیکرٹری کو انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیو کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر انتظامی امور اور انفارمیشن اور تعلقاتِ عامہ سے متعلق کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ دورے کے موقع پر ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان کی خصوصی ہدایات ہیں کہ حاضری کے معاملے میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے اور سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔