Swat

کارکن صحافیوں کے لیے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے، ارشد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات ارشدخان نے کہاہے کہ کارکن صحافیوں کو ان کا حق دلانے کے لئے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے۔فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کو تمام سہولیات اور مراعات دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں سوات الیکٹرانک میڈایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سعیدالرحمان اور جنرل سیکرٹری شہزاد نوید نے سیکرٹر ی اطلاعات کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا۔ سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین سید شہاب الدین، شیرین زادہ، نیاز احمد خان، فضل خالق خان، شفیع اللہ، سلیم اطہر اور عبداللہ شیرین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری اطلاعات ونشریات ارشدخان نے کہاکہ کہ صوبائی حکومت صحافیوں کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس ضمن میں تمام تر قانونی تقاضوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے، تاکہ کوئی بھی کارکن صحافی اپنے حق سے محروم نہ رہ سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔