Swat

سوات، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جعلی نمبر پلیٹوں کے ساتھ سڑکوں پر دوڑنے لگیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں لوگوں نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو جعلی سرکاری نمبر پلیٹیں لگا دیں۔ ایک نان کسٹم پیڈ ٹویٹا پری یس(toyota prius)موٹر کار کو سبز نمبر پلیٹ KPK 9118 Swat کا نمبر لگا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز سوات سے اس نمبرکے بارے پوچھا گیا، تو محکمہ کے افسر نے باخبرسوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سوات میں یہ نمبر انہوں نے کسی سرکاری محکمہ کی گاڑی کو الاٹ نہیں کیا ہے۔ یہ نمبر سوات کا بالکل نہیں ہے۔ ان کے مطابق حکومت پاکستان جاپانی استعمال شدہ گاڑیاں بھی نہیں خریدتا۔ گذشتہ روز بھی چارباغ پولیس نے ایک سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کیا تھا جو سمگل کی جارہا تھا۔ بعد میں وہ گاڑی چوری کی نکلی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔