Swat

کانجو چوک واقعہ،ہلاک دہشت گردکا پورا خاندان دہشت گرد تھا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کانجو چوک واقعہ میں ہلاک دہشت گرد انعام جان المعروف مکرم کا پورا خاندان دہشت گرد تھا۔ اس کے والد سمیت کئی افراد فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ باقی خواتین کے ساتھ افغانستان فرار ہوگئے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مکرم اور نثار علی کئی بار افغانستان سے ٹارگٹ کلنگ کے لئے پاکستان آیا کرتے اور پھر واپس افغانستان چلے جاتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی فیروز شاہ خان ایڈووکیٹ، دیگر اہم افراد اور پولیس کے قتل میں بھی ان دونوں کے ملوث ہونے کا قوی امکان ہے۔ تاہم زخمی دہشت گرد کے ٹھیک ہونے کے بعد تفتیش میں مزیدمعلومات حاصل ہوں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔