Swat

دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنادیا، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن

(باخبرسوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفور آفریدی نے کہاہے کہ سوات میں دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گردکمانڈر مکرم کو ہلاک کرکے علاقے میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا ہے۔ زخمی حالت میں گرفتار دہشت گرد سے تفتیش کی جارہی ہے۔ باقی ماندہ دہشت گردوں کو بھی جلد انجام تک پہنچادیا جائے گا۔سوات میں سیاحوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ جگہ جگہ پولیس آنے والے سیاحوں کی رہنمائی کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیر قیامِ امن اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی ممکن نہیں۔ اس لئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرکے اپنا کردار اداکریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔