(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں گذشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار ہسپتال میں چل بسا۔ ملوک آباد سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار عرفان علی جو تھانہ کوکارئی میں تعینات تھا اور چھٹی پرتھا۔ اس نے زخمی حالت میں ہسپتال میں پولیس کو بتایا کہ فضل الرحمان اور اس کے والد بخت زمان ساکن کس روڈ مینگورہ نے مجھے گھر پر بلایا اور فائرنگ کی۔ زخمی حالت میں مجھے گھر کے باہر پھنک دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ اتوار کو پولیس اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
Swat
