Swat

کورونا، سیدو گروپ آف ہاسپٹلز میں اختیاری خدمات پر پابندی لگا دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کورونا وبائی صورتحال کی تیسری لہر کے پیش نظر سیدو گروپ آف ہاسپٹلز میں اختیاری خدمات پر پابندی لگا دی گئی۔ ایمرجنسی سروس کے علاوہ تمام خدمات معطل رہیں گی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں ہر قسم کی ملاقات پر پابندی ہوگی۔ مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار کی اجازت ہوگی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال عملے کے لئے ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ عملے کو کووڈ وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال عملہ، مریض اور تیماردار کرونا اس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔