(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے سینئر اخبار فروش مہر جان المعروف ماما دورانِ ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ باقی اخبارات اٹھانے کے بعد روزنامہ مشرق لے کر سیدو شریف جارہے تھے کہ شیخ زید النہیان ہسپتال کے قریب ان کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ گرگئے۔ لوگوں نے ہسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی نمازِ جنازہ سیدو شریف میں ادا کی گئی جس کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردئیے گئے۔ فاتحہ خوانی انگنڑ بابا مسجد میاں گانوں چم سیدو شریف میں ہورہی ہے۔
Swat
