(باخبر سوات ڈاٹ کام)وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ سوات سے دلی رشتہ دلی ہے۔ پورے ملک میں بند ائرپورٹس میں سب سے پہلے سوات کے ائرپورٹ کو کھول رہے ہیں۔ آج اس وادی میں سترہ سال بعد پی آئی اے کی سروس کی بحالی پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ سیدوشریف ائرپورٹ پر پی آئی اے کی پہلی پرواز سے سفر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ سال قبل سوات دہشت گردی کا گڑھ تھا، لیکن یہاں کے عوام نے جواں مردی سے مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں بند ائرپورٹس کی بحالی کا آغاز سوات سے کیا۔ اس سے سیاحت اور معیشت کو فائدہ ہوگا۔
Swat
