Swat

آج سوات کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دن ہے، مراد سعید

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ آج کا دن دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والے سوات کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام کا دن ہے۔ ہم نے پہلے مرحلے میں سیدوشریف ائرپورٹ کو ڈومسٹک پروازوں کے کھول دیا ہے۔ اگلے مرحلے میں ہم اس ائیرپورٹ سے ملاکنڈ ڈویژن کے مسافربھائیوں کے لئے بین الاقوامی پروازیں شروع کرکے دکھائیں گے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سیدو شریف ائرپورٹ پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سوات موٹروے فیز ون پر کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس کی بدولت سوات میں امسال ونٹر سیزن بھی پیک پررہا۔ بہت جلد سوات موٹروے فیز ٹو بھی مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اسی سال دیر موٹروے بھی بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن سمیت پورے صوبے میں اسکول اور اسپتال بن رہے ہیں۔ سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں، جس کے لئے ہم خپل وزیر اعلیٰ محمود خان اور وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک طرف ماضی میں محرومیوں کا زالہ کررہے ہیں، تو دوسری طرف ترقی اور سیاحت کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔