(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں محکمہئ تعلیم کی خواتین انتظامی افسران گزشتہ 11 سال سے ترقی سے محروم ہیں۔ قانونی طورپرہرپانچ سال بعد ترقی ہونے کے باوجود بھی محکمہئ تعلیم کے مینجمنٹ کیڈرکے افسران کو ترقی سے محروم رکھا گیا ہے۔ انتظامی افسران نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کردیا۔محکمہئ تعلیم سوات کی خواتین انتظامی افسران نے اعلیٰ حکام کے نام جاری کردہ خط میں شکوہ کیا ہے کہ انصاف کے نام پر قائم ہونے والی حکومت میں بھی ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ محکمہئ تعلیم میں انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دینے والی درجنوں خواتین افسران کو گزشتہ گیارہ سال سے گریڈ سولہ سے گریڈ سترہ میں ترقی نہیں دی جارہی، جس کی وجہ اس ان افسران کی حق تلفی ہورہی ہے۔ ان میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ قانون کے مطابق پانچ سال بعد مینجمنٹ کیڈر کے افسران کو گریڈ سترہ میں ترقی دی جائے گی، لیکن سوات میں سات سے گیارہ سال تک کے دورانئے میں کسی افسر کو ترقی نہیں دی گئی ہے۔
Swat
