Swat

سوات، کورونا کے باعث 16 یونین کونسلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کورونا کے پھیلاؤ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ضلع کی پانچ تحصیلوں کے اُن 16یونین کونسلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا جہاں کیسوں کی شرح زیادہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنید خان کے دفتر سے جاری لیٹرکے مطابق تحصیل بابوزئی کے یونین کونسل امانکوٹ، فیض آباد، بنڑ، گل کدہ (بت کڑہ)، ملکانان/ لنڈیکس، اوڈیگرام، سیدو شریف، شاہدرہ/ نویکلے، تحصیل بریکوٹ میں یونین کونسل بریکوٹ، تحصیل کبل میں بر اباخیل، ہزارہ، کالاکلے، کانجو، کوزاباخیل، توتانوبانڈئی، تحصیل خوازہ خیلہ میں یونین کونسل خوازہ خیلہ اور تحصیل مٹہ میں یونین کونسل مٹہ، ان یونین کونسلوں کے بعض علاقوں میں تین سو اٹھاون کرونا کے فعال کیس موجود ہیں۔ ان کیسوں کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے انتظامیہ نے مذکورہ یونین کونسلوں کے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔