Swat

کالام،پندرہ دن بجلی بند رہے گی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام میں نجی بجلی گھر کی مرمت کی وجہ سے پندرہ دن تک بجلی بند رہے گی۔ سرحد رول سپورٹ پروگرام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چینل مرمت کی وجہ سے بجلی کو بند رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ کالام میں 2010ء کے سیلاب کے بعد واپڈا کی بجلی نہیں ہے۔”ایس آر ایس پی“نے کالام میں پن بجلی گھر قائم کیا ہے، جس سے گھروں اور ہوٹلوں کو بہت کم قیمت پر چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔