(باخبر سوات ڈاٹ کام)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج اشفاق علی حیدر نے کہا ہے کہ بار اور بینچ لازم و ملزوم ہیں۔ دونوں مل کر عوام کو انصاف فراہم کر سکتے ہیں۔دونوں کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔ وکلا کو درپیش مسائل اور جو ڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بار ایسوسی ایشن تحصیل خوازہ خیلہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریبِ حلف برداری میں تحصیل بار ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ کے نو منتخب صدر نثار خان اور ان کی کابینہ سے حلف لیا گیا۔
Swat
