(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریسکیو 1122 سوات نے مارچ کے مہینے میں مجموعی طور پر ایک ہزار 285 ایمرجنسی کیسوں میں عوامی خدمات سر انجام دیں۔گذشتہ ماہ دیگر ایمرجنسی کیسوں کے ساتھ ساتھ کویڈ19 میں بھی فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دیے جن میں 41 کورونا کے مثبت اور مشتبہ مریضوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا۔ ریسکیو سوات کے ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق مارچ کے مہینے میں مجموعی طور پر ایک ہزار 285 مختلف نوعیت کے ایمرجنسی کیسوں میں خدمات سر انجام دیں۔ سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئیں جن کی تعداد 1025 ہے۔اس کے علاوہ 124 ٹریفک حادثات، 27 آتش زدگیاں، 12 گولی لگنے کے واقعات، ایک پانی میں ڈوبنے کا واقعہ، 5 گھروں اور عمارتوں کی چھت گرنے کے واقعات، 2 مختلف نوعیت کے گیس سلنڈر دھماکے اور 48 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 1270 افراد کو بچایا جن میں 1195 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ 75 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ 14 افراد موقع ہی پر مختلف حادثات میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ حسبِ معمول ریسکیو 1122 سوات کنٹرول روم شبانہ روز مصروف رہا۔ ضلع بھر سے 33 ہزار 148 کالیں موصول ہوئیں جن میں 19 ہزار 245 غلط یا فیک تھیں۔
Swat
