(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا مزید قابو سے باہر ہوگیا۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں کورونا کے مزید دو مریض جاں بحق ہوگئے۔ ہسپتال مریضوں سے بھر جانے کے بعد اب لوگوں نے کورونا مریضوں کا گھروں میں علاج شروع کردیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر تیسرے گھر میں مریضوں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔ سیدو شریف ہسپتال میں 174 مریض زیرِ علاج ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 14مریضوں کو داخل کردیا گیا۔ سیدو شریف ہسپتال میں وینٹی لیٹر، آئی سی یو اور ایچ آئی ڈی وارڈ سو فیصد بھر گئے ہیں۔
Swat
